صدر مملکت نے اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریوں کی منظوری دیدی

Apr 17, 2021 | 10:06:AM

اسلام آباد (24نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریوں کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 228  کے تحت تقرریاں کیں،صدر مملکت نے کونسل کی  12 خالی نشستوں پر تقرری کی منظوری دی،ڈاکٹر قبلہ ایاز بطور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل تعینات کر دیئے گئے ،کراچی یونیورسٹی سے ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی،  پیر ابوالحسن محمد شاہ آف بھیرہ شریف بطور ممبر تعینات کر دیئے گئے ۔

واضح رہے کہ محمد حسن حسیب الرحمن  اور دارالعلوم حقانیہ ، اکوڑہ خٹک کے مولانا حامد الحق حقانی بھی ممبر تعینات کئے گئے ،علامہ محمد حسین اکبر، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری اورپیرزادہ جنید امین کی بطور ممبر منظوری دی گئی ،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مفتی محمد زبیر، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانا نسیم علی شاہ بھی ممبر تعینات کئے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:    کراچی: چوروں‌ کی بینک میں انٹری۔۔درجنوں‌ لاکرز خالی

مزیدخبریں