اہم خبر۔۔ تعلیمی ادارے ایس او پیز کیساتھ کھولنے کا فیصلہ

Apr 17, 2021 | 10:26:AM
اہم خبر۔۔ تعلیمی ادارے ایس او پیز کیساتھ کھولنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تمام تر پابندیوں کے باوجود ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا پھیلاؤ جاری ہے۔ ایسے میں خیبر پختونخوا  حکومت نے  نویں تا بارہویں تک تعلیمی ادارے ایس او پیز کیساتھ کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
 وزیر تعلیم کے پی شہرام ترکئی کے مطابق طلباء مرحلہ وار کلاسز میں آئیں گے تاکہ ایس او پیز پر عمل ہو سکے۔تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ گزشتہ روز ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں کیا گیا۔صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں میٹرک امتحانات 21 مئی اور انٹر امتحانات 17 جون سے ہوں گے جبکہ کورونا سے متاثرہ اضلاع میں اول تا آٹھویں جماعت تک کی کلاسز عید تک بند رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:جہانگیر ترین اور بیٹے کو عدالت سے تیسری مرتبہ ریلیف مل گیا

یہ بھی پڑھیں:راجا ریاض کی وزیراعظم عمران خان کو آخری وارننگ