انٹرنیٹ سروسز پھر معطل۔۔شہریوں کو مشکلات

Apr 17, 2021 | 11:24:AM

Read more!

(24نیوز)سوشل میڈیا بندش کے بعد انٹرنیٹ سروسز  تیسرے روز بھی معطل  رہیں ۔ لاہورکے 167 مقامات پر موبائل فون سروسز آج بھی متاثر ہیں،موبائل کمپنیوں نے167 ٹاورز کے علاقوں میں انٹر نیٹ معطل کر رکھا ہے،انٹر نیٹ کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیل کے مطابق یتیم خانہ چوک کے اطراف میں موبائل فون سروسز معطل ہے،یتیم خانہ چوک کے اطراف کے10 کلو میٹر ریڈیس میں انٹرنیٹ سروسز متاثر،شاہدرہ سے ٹھوکر نیاز بیگ کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز معطل کردی گئی، اسی طرح بندروڈ سے گلبرگ کے بیشترعلاقوں میں انٹر نیٹ سروسز معطل ہے،گلبرگ،شادمان،گارڈن ٹاؤن،فیصل ٹاؤن،اچھرہ،مزنگ،لٹن روڈ ،سمن آباد،اقبال ٹاؤن،ساندہ،چوبرجی،سبزہ زار کے علاقوں میں بھی انٹر نیٹ سروسز متاثر ہے۔

 علاوہ ازیں جیل روڈ، مال روڈ، ریوازگارڈن میں موبائل فون سروسز متاثر ہے،موبائل کمپنیوں نے167 ٹاورز کے علاقوں میں انٹر نیٹ معطل کر رکھا ہے،انٹر نیٹ کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزشہر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں موبائل سروس معطل کردی گئی تھی، موبائل سروس میں انٹرنیٹ بھی بند کیا گیا، وزیر قانون کے اجلاس میں احتجاج والے مقام پر موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ،انٹرنیٹ بند ہونے سے مقامی افراد کا رابطہ دنیا سے منقطع ہوگیا۔سکیم موڑ، یتیم خانہ، اقبال ٹاؤن،کھاڑک چوک،سمن آباد میں سروس بند کیا گیا تھا،اس کے علاوہ ملتان روڈ، گلشن راوی،ہنجروال کاعلاقہ بھی شامل ہے جہاں موبائل سروس کو معطل کیاگیا۔

 علاوہ ازیں بھٹہ چوک پر احتجاج کے باعث تمام اطراف ٹریفک کے لیے مکمل بند تھیں،بندیاں روڈ, آر اے بازار, ڈیفنس اور ایئر پورٹ روڈ سے آنے والے مسافروں کو دشواری کا سامنا رہا،شہری رنگ روڈ سروس لائن متبادل راستہ اختیار کرنے لگے، چونگی امرسدھو  بھی دنوں اطراف سے بند کردیاگیا تھا،داروغہ والا، چوک یتیم خانہ،سکیم موڑ، سمن آباد موڑ جبکہ نیازی شہید چوک سےمحمود بوٹی رنگ روڈ بھی بلاک تھا جبکہ کچا جیل روڈ اور پلی ون وے بھی ٹریفک کے لئے بند  تھا۔

مزیدخبریں