پی ٹی آئی کارکنوں آپس میں ہی لڑ پڑے،1 جاں بحق،4زخمی

Apr 17, 2021 | 11:30:AM

 (24نیوز) شمالی وزیرستان میں پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھگڑے سے ایک شخص جاں بحق  اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقےمیر علی میں پی ٹی آئی کارکنوں کا آپس میں جھگڑا ہو گیا ،اس جھگڑے میں 1شخص جاں بحق  جبکہ 4زخمی ہو گئے ۔جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت عصمت اللہ کے نام سے ہوئی

واضح رہے کہ   زخمی ہونے والوں  میں ضیاءالرحمان، واسد اورحامدعزیز شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میر علی منتقل کردیاگیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    پی ڈی ایم حکومت کے بجائے آپس میں ہی دست و گریبان ہو چکی، حافظ حسین احمد

مزیدخبریں