کوروناخطرات۔بلوچستان میں یکم مئی تک سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Apr 17, 2021 | 11:33:AM

(24نیوز) کورونا وائرس کے پیش نظر بلوچستان میں آج سے یکم مئی تک سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت  کے مطابق  ہفتے اور اتوار کو تمام مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 8 فیصد جبکہ کوئٹہ میں 8 اعشاریہ 6 فیصد ہو گئی۔24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے 82 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

علاوہ ازیں کوئٹہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث مزید 2 سکول بند کر دیئے گئے جس کے بعد شہر میں 2 روز کے دوران بند کئے گئے سکولوں کی تعداد 6 ہو گئی۔ادھر خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں بازار شام 6 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا، اطلاق میڈیکل سٹورز، تندور، پٹرول پمپ اور ہوٹلوں سے کھانا لے جانے پر نہیں ہوگا۔خیبر پختونخوا میں ہفتے اور اتوار کو مارکیٹیں بند اور معاشی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
 یہ بھی پڑھیںانٹرنیٹ سروسزپھر معطل۔۔شہریوں کو مشکلات
 
 

مزیدخبریں