روس نے 10امریکی سفارتکاروں کو بے دخل کر دیا

Apr 17, 2021 | 11:44:AM
روس کا امریکا کو اینٹ کا جواب پتھر سے
کیپشن: روس کا امریکا کو اینٹ کا جواب پتھر سے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)روس نے پابندیوں اور سفارت کاروں کو بے دخل کرنے کے معاملے پر امریکا کو اینٹ کا جواب پتھر سے دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق روس کی جانب سے بھی 10 امریکی سفارت کاروں کو بے دخل کر دیا گیا۔اس کے علاوہ  کئی امریکی اہلکاروں پر سفری پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کہتے ہیں کہ اندرونی معاملات میں مداخلت پر امریکی فنڈز اور این جی اوز کی سرگرمیاں بھی ختم کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام لگا کر 10 روسی سفارت کاروں کو بے دخل کرنےکا حکم دیاتھا اور 32 افراد پر پابندیاں لگائی تھیں۔
 یہ بھی پڑھیں:      ”جو دوسروں کو کہتا ہے خودو ہی ہوتا ہے“پیوٹن کا امریکی ہم منصب کو دلچسپ جواب