پی ٹی آئی  رہنما نے2 ملازموں کیخلاف مقدمہ درج کروادیا

Apr 17, 2021 | 12:28:PM
پی ٹی آئی  رہنما نے2 ملازموں کیخلاف مقدمہ درج کروادیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) جمیل احمد نے دو ملازمین پر دھمکیاں دینے سمیت کئی الزامات کے تحت مقدمہ درج کروادیا۔

پی ٹی آئی ایم این اے نے 2 ملازمین پر دھمکیاں دینے، کام نہ کرنے اور پیسے حوالے نہ کرنے کے الزامات لگائے ہیں۔ملزموں اور ایم این اے کی آڈیو ریکارڈ نگ سامنےآگئی جس میں کیپٹن (ر) جمیل ملازم کو کہہ رہے ہیں کہ 15 دن کا کہہ کر گئے تھے، ایڈوانس بھی دیا ہے، پہلے بتاتے تو دوسرا خانساماں نہیں نکالتا۔ملازم کا کہنا تھا کہ فی الحال واپس آنے کا ارادہ نہیں، رقم واپس کردے گا۔کیپٹن (ر) جمیل نے کہا کہ وہ ملازم اور اس کے والد پر کراچی میں ایف آئی آر کٹوائیں گے۔

ملزموں کے والدین کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) جمیل کی گالم گلوچ کی وجہ سے ان کے بیٹے نے کام چھوڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک پر پابندی کیوں لگائی ؟ وزیراعظم عمران خان کا تازہ ٹویٹ