(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں۔تحریک لبیک نےلوگوں اور سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا۔ریاستی رٹ چیلنج کرنے پرٹی ایل پی کےخلاف انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت کارروائی کی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوردنیا بھرمیں رہنےوالوں کے لیے ایک بات واضح کر رہا ہوں،تحریک لبیک کے لوگوں نے سڑکوں پرپُرتشدد مظاہرے کئے۔تحریک لبیک نےجب تشدد کاراستہ اپنایا،لوگوں اورسیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تواسکے خلاف کارروائی کی گئی۔نفرت انگیزپیغامات پھیلانے والوں کےلیے بھی سزا کا یہی معیار ہونا چاہیے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مسلمان حضوراکرمﷺ کاسب سے زیادہ پیار اوراحترام کرتے ہیں۔بیرون ملک انتہاپسند مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔ہم توہین رسالت برداشت نہیں کریں گے۔
عمران خان نے کہا مغرب نے ہولوکاسٹ پر کسی بھی منفی تبصرے پرپابندی لگائی۔مغربی ممالک نبیﷺ کی شان میں گستاخی کرنےوالوں کےلیے یہی معیاراپنائیں۔آزادی اظہاررائے کی آڑ میں مذہبی منافرت پھیلانے والے اخلاقیات سے عاری ہیں۔مغربی شدت پسندوں میں اخلاقی جرات نہیں کہ وہ مسلمانوں سے معافی مانگیں۔مسلمانوں کے جذبات کومجروح کرنے والے مغربی باشندے اور سیاستدان معافی مانگیں