( 24نیوز)امریکی انتخاب میں مداخلت کیلئے روس کی مدد کرنے کے الزام میں امریکا نے 6پاکستانیوں اور5کمپنیوں پر پابندی لگا دی۔
امریکا محکمہ خزانہ کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والوں میں 6پاکستانیوں کے ساتھ 5کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ پابندیوں کی فہرست میں لاہور کے احمد شہزاد، کراچی کے سید حسنین، محمد خضر حیات، محسن رضا، مجتبیٰ علی رضا اور سید علی رضا شامل ہیں جبکہ پابندیوں کی زد میں آنے والی پاکستانی کمپنیوں میں لائکوائز، فریش ایئر فارم، ایم کے سافٹ ٹیک، سیکنڈ آئی سولیوشن اور دی آکسی ٹیک شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما نے2 ملازموں کیخلاف مقدمہ درج کروادیا