بیوروکریسی کو دھمکیاں۔۔حکومت کا رانا ثنااللہ پردہشتگردی کا مقدمہ کرانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب کی بیوروکریسی کو دھمکیاں۔ حکومت نے لیگی رہنما رانا ثنااللہ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری کا کہنا تھا کہ انا ثنااللہ نےگزشتہ روزچیف سیکریٹری پنجاب،کمشنراوردیگرافسران کودھمکیاں دیں۔پاکستان کی ریاست ہرگزکمزورریاست نہیں۔ کسی کواجازت نہیں دی جاسکتی کہ سرکاری افسروں کودھمکیاں دیں.راناثنااللہ نے وہی زبان استعمال کی جو ٹی ایل پی اور بانی ایم کیو ایم کرتے رہے۔انہیں بانی ایم کیو ایم بننے کا شوق ہے .
فوادچودھری کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کے خلاف کارروائی کے لئے احکامات دئیے جارہے ہیں، ان کےخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔
تحریک لبیک کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے فوادچودھری نے کہا جماعت کوکالعدم قراردینے کےلئے بیرونی دباوَ نہیں تھا ہم نےخود کیا۔اب تحریک لبیک ختم ہوگئی ہے۔مجبوری میں سوشل میڈیا پرعارضی طورپرپابندی لگائی گئی۔ایک جماعت کسطر ح ریاست کی رٹ کوچیلنج کرسکتی ہے؟
جاتی امرا کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا وزیراعظم کو رپورٹ ملی متعدد ارکان اسمبلی نے زمینوں پر قبضے کئے ہوئے ہیں ۔سرکاری زمین بوڑھی عورت کے نام پرٹرانسفرکی گئی پھروہ زمین نوازشریف کی والدہ کے نام ٹرانسفرہوئی۔سرکاری زمین غلط طورپرٹرانسفرکی گئی۔ حکومت کا جاتی امر میں گھر گرانے کاکوئی ارادہ نہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چینی،آٹےکاریٹ کم ہوا ہے،کل یوٹیلٹی اسٹورزنے ایک ارب روپےکی تاریخی سیل کی ہے۔