شاہی خاندان نے ملکہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ کی پرانی تصویر شائع کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملکہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ گھاس پر ساتھ بیٹھے ہیں اور کیمرے کی جانب دیکھ کر پوز کر رہے ہیں، جب کہ ان کے عقب میں پہاڑ نظر آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تصاویر برطانوی شاہی خاندان کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہیں۔
The Queen wishes to share this private photograph taken with The Duke of Edinburgh at the top of the Coyles of Muick, Scotland in 2003.
— The Royal Family (@RoyalFamily) April 16, 2021
????Photograph by The Countess of Wessex. pic.twitter.com/CE030Ux0UB
ایک اور شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں شاہی محل میں کھڑے ہیں۔ شیئر کی گئی تصویر کیساتھ پیغام میں لکھا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی خواہش پر یہ پرائیویٹ تصویر شیئر کی گئی ہے جو سال 2003 کی ہے۔واضح رہے کہ شہزادہ فلپ کا انتقال 9 اپریل کو ہوا تھا۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ ان کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔
ایک اور شیئر کی گئی پوسٹ میں ملکہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ کی منگنی کا ذکر ہے جس میں کیمرے میں محفوظ اس وقت کے یادگار لمحات کو بھی تصویری شکل میں مداحوں کیساتھ شیئر کیا گیا ہے۔اس وقت کی شہزادی الزبتھ اور شہزادہ فلپ کی منگنی سال 1947 میں جولائی میں ہوئی تھی، جب کہ سال 2017 میں جوڑے نے اپنی شادی کی پلاٹنیم سالگرہ منائی تھی۔
پرنس فلپ کی خواہش کے مطابق ان کی میت آخری رسومات کے لیے ان کی خود تیار کردہ گاڑی میں لے جائی جائے گی۔ پرنس فلپ نے اپنی زندگی میں ہی ملکہ سے اپنی خواہش کا اظہار کر رکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آئس لینڈ میں آتش فشاں پہاڑ پکنک پوائنٹ بن گیا