(24نیوز)وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلوں سے متعلق اہم پیش رفت۔۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلیں یکم جون کو سماعت کے لئے مقرر کردیں۔
تفصیلات کے مطابق نئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے رینٹل پاور منصوبے ساہوال اور پیرا ں غائب ریفرنس میں جلد سماعت کی درخواست دی ہے، جس پر عدالت نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو نیب اپیلیں کورونا پالیسی کے مطابق مقرر کرنے کی ہدایت کی۔ رجسٹرار ہائی کورٹ نے شوکت ترین کے خلاف دو نیب اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی ہے۔
واضح رہے کہ ساہیوال رینٹل پاور اور پیرا ں غائب ریفرنس میں نیب کی شوکت ترین کی بریت کے خلاف اپیلیں زیر التوا ہیں، اور عدالت نے شوکت ترین ، پرویز اشرف و دیگر ملزموں کی بریت کیخلاف نیب اپیل پر نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔نیب نے احتساب عدالت کے جون 2020 کے ملزموں کی بریت کے دو فیصلوں کو چیلنج کیا ہے۔