(24نیوز)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ ظل سبحانی اور جعلساز راجکماری کے چیلوں کا سرکاری افسروں کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے، سرکاری افسران سے ذاتی ملازم کا کام لینے والوں کو اداروں اور افسران کا آزادانہ کام کرنا ہضم نہیں ہو رہا۔ اب وقت بدل چکا ہے، شرپسند ن لیگ کے جبر و تسلط کا سورج ہمیشہ کیلئے ڈوب چکا۔
فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی غنڈے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، حکومت افسروں کے تحفظ میں سب سے آگے کھڑی ہے، شرپسند عناصر کے ذریعے ڈرانے، دھمکانے نقصان پہنچانے کی پالیسی کرپٹ غنڈہ لیگ کے چہرے کا وہ بدنما دھبہ ہے جسے یہ کبھی مٹا نہیں سکتے۔ عمران خان کی قیادت میں ادارے ہر قسم کے سیاسی دباؤ سے آزاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: احتساب سب کیلئے یہی تبدیلی ہے:حلیم عادل شیخ