نئی ٹیکنالوجی۔۔ کال سنیں پھر موبائل تہہ کر کے جیب میں ڈال لیں

Apr 17, 2021 | 14:09:PM

(24نیوز)کال سنیں اور پھر موبائل فون تہہ کر کے جیب میں ڈال دیں ۔ چینی کمپنی نے دنیا کا پہلا رول ایبل اینڈ فولڈ اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ۔

چین نے ایک بار  پھر ٹیکنالوجی کی دنیا میں دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔ حال ہی میں چینی کمپنی کی جانب سے رول ایبل اینڈ فولڈنگ سمارٹ فون متعارف کروایا گیا ہے ۔ چھ اعشاریہ ستاسی انچ ڈسپلے والا فون ضرورت پڑنے پر آٹھ اعشاریہ پچاسی انچ تک کیا جا سکتا ہے۔ اس فون میں مزید خاص بات یہ ہے کہ صارف کال سننے کے بعد موبائل کو فولڈ کرکے اپنی چھوٹی سی جیب کے اندر محفوظ کرسکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: کالعدم تحریک لبیک کے رہنماؤں کی تقریروں پر بھی پابندی !!!
 


 

مزیدخبریں