کراچی:  این اے249 ضمنی الیکشن۔۔ مریم نواز کا بڑا فیصلہ

Apr 17, 2021 | 14:27:PM

(24نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کی کمپین کیلئے خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیگی نائب صدر مریم نواز نےعلالت کے بعد خود کو ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز 24 اپریل کو تین روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گی اور این اے 249 سے ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی الیکشن مہم چلائیں گی۔ 

ذرائع کے مطابق مریم نواز کو کراچی ایئرپورٹ سے ریلی کے ہمراہ اندرون شہر لے جایا جائے گا۔ مریم نواز شہرقائد کے مختلف مقامات پر ریلیوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب کریں گی۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد مریم نواز کا یہ پہلا شو آف پاور ہوگا۔

مزیدخبریں