کالعدم تحریک لبیک کے رہنماؤں کی تقریروں پر بھی پابندی !!!

Apr 17, 2021 | 14:36:PM

(24نیوز)کالعدم تحریک لبیک کے گرد شکنجہ مزید سخت۔محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک کے رہنماؤں کی تقریروں پر پابندی لگا دی ۔

حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پر پابندیوں کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا۔ ڈپٹی کمشنروں کو ممکنہ لانگ مارچ روکنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔کالعدم تنظیم کے  فیس بک اور واٹس ایپ گروپ بھی بند  کردئیے گئے۔دوسری جانب  وفاقی حکومت کی جانب سے کالعدم تحریک لبیک کے خلاف ریفرنس کی تیاری پر کام جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ریفرنس اگلے ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔

مزیدخبریں