فواد چودھری کی جانب سے مقدمہ کا اعلان، رانا ثنا اللہ کا ردعمل بھی آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جانب سے رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمے کے اعلان کے بعد ن لیگ کے مرکزی رہنما کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فواد چودھری دیر نا کریں میرے خلاف مقدمہ درج کروائیں، فواد چودھری میرے خلاف مقدمے میں مدعی خود بنیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے، دھمکیوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سعد رضوی کے بیانات کا میرے بیانات اور عمران خان کے بیانات سے موازنہ کروائیں۔
واضح رہے کہ راولپنڈی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اب رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی، رانا ثناء اللّٰہ نے وہی زبان استعمال کی جوٹی ایل پی یا بانی ایم کیو ایم استعمال کرتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان کی موجیں ختم۔۔ پیر سے سکول کھلیں گے، وزیرتعلیم مراد راس