سیاسی ہلچل۔۔ جہانگیر ترین گروپ کی اسمبلیوں سے استعفا دینےکی تجویز

Apr 17, 2021 | 15:12:PM
سیاسی ہلچل۔۔ جہانگیر ترین گروپ کی اسمبلیوں سے استعفا دینےکی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کا کیمپ مزید مضبوطی پکڑنے لگا۔ آج پی ٹی آئی رہنما کے گھر پھر بڑی بیٹھک ہوئی جس میں 30 سے زائد ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں  جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں تحریکِ انصاف کے 30 سے زائد ارکانِ اسمبلی نے شرکت کی جن کے نام بھی منظر عام پر آگئے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں آئندہ کی حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، تحریکِ انصاف کے ارکان نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی پیشکش بھی کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان نے رائے دی کہ نا انصافیاں جاری رہیں تو استعفے کا آپشن موجود ہے، تاہم فوری استعفوں کے آپشن کو مسترد کر دیا گیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں انصاف کے حصول کی جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت سے ناراض ارکانِ اسمبلی سے بھی رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔

جہانگیر ترین کے کیمپ میں شامل ارکان اسمبلی کےنام:

 راجہ ریاض، سمیع گیلانی،مبین عالم،خواجہ شیراز ،عبدالحئی دستی، فیصل جبوانہ، رفاقت گیلانی

امیر محمد خان،عون چودھری اور عمران شاہ،افتخار گوندل، سلمان نعیم، امین چوہدری

مشیر اجمل چیمہ، خرم لغاری، عمر آفتاب ڈھلوں، زوار بلوچ، نذیر بلوچ، لالہ طاہر رندھاوا 

صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، ایم پی اے نذیر چوہان، اسلم بھروانہ