(24نیوز)پی ٹی آئی کیخلاف غیرملکی پارٹی فنڈنگ ثابت ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن کے اختیارات پر نئے سوالات اٹھنے لگے۔کیا غیرملکی فنڈنگ کیس میں فیصلہ خلاف آنے پر پی ٹی آئی اپنے خلاف بھی پابندی کا ریفرنس دائر کرے گی؟
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے لئے حکمران جماعت پی ٹی آئی کے لئے پابندی کا ریفرنس دائر کرانا بڑا چیلنج بن سکتا،پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی پارٹی فنڈنگ ثابت ہو جانے کی صورت میں وفاقی حکومت کو کارروائی کرنا ہوگی۔غیرملکی پارٹی فنڈنگ ثابت ہونے پر الیکشن کمیشن وفاقی حکومت کو مراسلہ ارسال کرے گا۔ مراسلے میں وفاقی حکومت کو غیرملکی فنڈنگ سے متعلق کاروائی کی ہدایت کی جائے گی۔وفاقی حکومت غیرملکی پارٹی فنڈنگ ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ سیاسی جماعت کو کالعدم قرار دینے کی پابند ہے۔محدود اختیارات رکھنے والا الیکشن کمیشن غیرملکی فنڈنگ کیس میں کارروائی کے لئے بھی وفاقی حکومت کا مرہون منت ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کی جانب سے مقدمہ کا اعلان، رانا ثنا اللہ کا ردعمل بھی آ گیا