جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانیوالے 3 مسافر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے 3مسافر جن میں خاتون بھی شامل ہیں حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق جعلی کورونا سرٹیفکیٹ رکھنے والے تینوں مسافر ایئربلو کی پرواز پی اے 610سے پشاور سے دبئی جانا چاہتے تھے ،چیک ان کاونٹر پرسی اے اے کے عملے نے مسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کئے تو وہ جعلی نکلے۔
ایئر لائن نے تینوں مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ آف لوڈ ہونے والے تینوں مسافروں کو ایف آئی اے امیگریشن کے حوالے کردیا گیا ۔مسافروں کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے حیات آباد سیل منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ سندھ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعدمحکمہ داخلہ سندھ نے اس ضمن میں ایک بار پھر حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق سندھ میں دو روزہ کاروباری سرگرمیوں کو بند رکھنے کے ایام میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی کردی گئی۔ صوبے بھر میں ہفتہ اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی تاہم اشیائے خورد و نوش، ادویہ اسٹورز، ہسپتال، کلینکس، دودھ، بیکری، قانون نافز کرنے والے اداروں، میڈیا اداروں اخبار فروشوں سمیت لازمی خدمت کے اداروں پر پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے لیے سحری سے شام 6 بجے تک اجازت ہوگی اس سے قبل کاروباری مراکز صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت تھی۔نوٹی فکیشن کے مطابق سینما، تھیٹر، تفریحی پارکس اور مزارات مکمل بند رہیں گے۔ ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔
پبلک ٹرانسپورٹ کی ہفتے میں دو روز کی بندش 26 اپریل تک ہوگی۔ریسٹورنٹس کے اوپن ایریا میں افطار کے وقت سے رات 12 بجے تک کھانے کی سروس کی اجازت ہوگی تاہم انڈور سروس پر مکمل پابندی عائد ہوگی، شادی ہالز میں انڈور اور آو¿ٹ ڈور شادی کی تقریبات پر پابندی عائد ہوگی۔نماز تراویح کے اجتماعات کھلے مقامات پر ہوں گے جہاں ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہوگا، سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کو روٹیشن پالیسی کے تحت بلایا جائے گا، تمام کام کی جگہوں اور دفاتر میں ماسک کا استعمال ضروری ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر ضیا اللہ بنگش عہدے سے مستعفی