امتحان پر امتحان۔۔ ڈاکٹر بننا نہیں آسان ۔۔کچھ اور کر لے اے نوجوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امتحان پر امتحان اور اب ایک نیااامتحان جس کے بعد ڈاکٹر بننا اب آسان نہیں رہا ۔تبدیلی سرکار نے ایک اور امتحان تھوپ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف ایس سی کے بعد انٹری ٹیسٹ پھر پانچ پروفیشنل امتحان اور اب لائسنس کے حصول کیلئے میڈیکل کے طلبا کو پھر امتحان دینا ہوگا ۔ پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی )نے نیشنل لائسنسنگ امتحان کا بھی اطلاق کر دیا ۔
ملک بھر کی میڈیکل یونیورسٹیز سے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل کا امتحان پاس کرنے والوں کا ڈیٹا طلب کر لیا گیا۔ پی ایم سی میں رجسٹریشن کیلئے پہلے نیشنل لائسنسنگ ایگزام پاس کرنا لازمی ہوگا۔ہاﺅس جاب سے پہلے عبوری لائسنس حاصل کرنا پڑے گا۔ نیشنل لائسنسنگ ایگزام ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے پورے نصاب پر مشتمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔پی ٹی آئی کیخلاف غیرملکی فنڈنگ کیس۔ الیکشن کمیشن کے اختیارات پر سوالات اٹھنے لگے