ضیا اللہ بنگش کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دو اور مشیر مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیر ضیا اللہ بنگش کے بعد معاون خصوصی غزن جمال اور مشیر مالیاتی امور حمایت اللہ نے بھی استعفیٰ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوامیں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی اور دو مشیروں نے ایک ہی روز مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پہلے وزیراعلیٰ کے مشیر ضیا اللہ بنگش نے استعفیٰ دیا اس کے کچھ دیر بعد معاون خصوصی غزن جمال اور مشیر مالیاتی امور حمایت اللہ نے بھی اپنے استعفے وزیراعلیٰ محمود خان کو بھجوا دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ مستعفی ہونے والے مشیروں نے ذاتی مصروفیات کا بہانا بنا کر استعفے دیئے ہیں لیکن تین مشیروں کے اچانک مستعفی ہونے میں کوئی اور ہی وجہ دکھائی دیتی ہے جو جلد سامنے آ جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں:شوکت ترین اور شبلی فراز نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھا لیا