(24نیوز)کورونا کی ڈوز لگوانے والے نامور بھارتی اداکار کی اچانک موت، 59 سالہ اداکار ویویک کو گزشتہ شب گھر میں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں زیر علاج تھے۔تاہم آج وہ زندگی کی با زی ہا ر گئے۔
تفصیلات کے مطابق ویویک نے فلموں میں اداکاری کی ڈبل سنچری کر رکھی تھی اور رجنی کانت جیسے سپر سٹا رکے ساتھ بھی کا م کرکے اپنے فن کا لو ہا منوایا ۔
کہا جا رہا ہے کہ اداکار ویویک نے جمعرات کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے موت کی وجہ ویکسین کو قرار دیا تاہم ان کا علا ج کرنے والے ڈاکٹر نے ان افواہوں کی تردید کی ۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکارہ کومل رضوی پر شوہر کے بیہمانہ تشدد کا انکشاف