قومی ائیرلائن کی بحالی،غیرملکی وفد 25 اپریل کو پاکستان پہنچے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) قومی ایئرلائن کی بحالی،ازسر نوع تشکیل اور بزنس پلان کا معاملہ غیر ملکی ماہرین پر مشتمل 5رکنی وفد 25 اپریل کو پاکستان پہنچے گا۔
تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے ساوتھ افریقہ پرتگال ،اسپین ،کینڈا اور سوئیزر لینڈ سے آنے والے ماہرین کوخصوصی اجازت دیدی ۔پی آئی اے نے سی اے اے کو درخواست دی تھی ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ کیٹگری سی ممالک سے آنے والوں پر کورونا کے باعث پاکستان داخلے پر پابندی ہے۔
غیر ملکی وفد ترکش ایئرلائن اور دیگر ائیر لائینز کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے گا۔ وفدمیں ،تھیونس پوٹگیٹر، اسمعیل شاہ ،پاولوننس،و دیگر شامل ہیں۔ قومی ایئرلائن نے ٹینڈر کے ذریعے ایاٹاکنسلٹنسی سروس کو بزنس پلان بنانے کیلئے ہائر کیا ہے ۔
غیر ملکی ماہرین کا وفد وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین و دیگرسے ملاقات کرے گا۔ وفد وزارت خزانہ اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں پی آئی اے کی اصلاحات اور مستقبل کے حوالے سے تجاویز دے گا ۔دورے کے دوران کنسلٹنٹ ٹیم پی آئی اے بحالی،زسر نوع تشکیل اور بزنس پلان کا جائزہ لے گا۔ وفد کا پاکستان پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا اور قرنطینہ میں بھی رہنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ضیا اللہ بنگش کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دو اور مشیر مستعفی