حکومت کا50 سے 59 سال تک کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کرنیکااعلان

Apr 17, 2021 | 19:25:PM

(24 نیوز)حکومت نےا 50 سے 59 سال کی عمر کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ،ویکسینشن 21 اپریل سے شروع کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی نے 50 سے 59 سال کے عمر کے افراد کی ویکسینشن شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 21 اپریل سے ویکسی نیشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اسد عمر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ویکسینیشن کے لئے اپنی رجسٹریشن کرائیں۔
کورونا وائرس کی تیسری لہر میں بتدریج اضافہ جاری ہے، مریضوں کی تعداد اور اموات بڑھنے کے ساتھ ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ شہر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1 ہزار 692 نئے مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ مہلک وائرس مزید 14 قیمتی زندگیاں نگل گیا۔
سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے 791 کنفرم مریض داخل ہیں، جن میں سے 240 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور وینٹی لیٹر پر مصنوعی تنفس فراہم کیا جارہا ہے۔ شدید علیل مریضوں میں سے 202 سرکاری ہسپتالوں جبکہ 38 مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔ 
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر کا حکومت پردباﺅ بڑھانے کافیصلہ۔۔21اپریل کو ہم خیالوں کا اجلاس طلب

مزیدخبریں