چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا فوجداری مقدمات کے حوالے سے اہم اعلان

Apr 17, 2021 | 19:36:PM
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا فوجداری مقدمات کے حوالے سے اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فوجداری مقدمات کے فوری فیصلوں کے حوالے سے سفارشات تیار، قتل سمیت سنگین مقدمات کے فیصلے 6 ماہ، عام نوعیت کے18 ماہ میں ہونگے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی 20 اپریل کورولز کا جائزہ لےگی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی ججز، پراسیکیوٹر جنرل اور وکلا پر مشتمل رولز کمیٹی نے کئی اجلاسوں کے انعقاد کے بعد کریمنل کورٹ رولز 2021 تیار کرلئے ہیں۔ 10 سال یا اس سے زائد سزا والے سنگین فوجداری مقدمات میں ملوث ملزمان کا6 ماہ میں، 10 سال سے کم کا18 ماہ میں فیصلہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم اور چالان کے پیش ہونے کے بعد عدالت کی جانب سے مدعی وکیل کو فارم اے دیا جائےگا۔ وکیل 3 روز میں فارم واپس کرکے عدالت کو شہادتیں کروانے کے وقت کے متعلق تحریری طور پر آگاہ کرے گا،فارم کی واپسی کے بعد ملزم کے وکیل کو فارم بی دیا جائے گا جو 2 روز میں واپس کرے گا۔
ٹرائل کورٹ کا جج مدعی اور ملزم وکلا کے فارم موصول ہونے پران کی کونسلنگ کرائےگا،جس کے بعد جج فیصلے کے مہینے کا اعلان کرےگا،مدعی اور ملزم کے وکلا فارمز کے مطابق کیسز کی پیروی کریں گے۔
فوجداری مقدمات کی مانیٹرنگ کیلئے ایڈمنسٹریٹو جج بھی مقررکئے جائیں گے۔عدالت مقدمات کے ٹرائل میں تاخیر کا باعث بننے والے مدعی یا ملزم پارٹی کو جرمانہ کریگی۔ جرمانے کے بغیر کسی پارٹی کو تاریخ پر التوا نہیں ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا50 سے 59 سال تک کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کرنیکااعلان