منی لانڈرنگ کیس: خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

Apr 17, 2021 | 19:57:PM

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے20 اپریل کو مقرر کردی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔عدالت نے چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے۔
درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا۔اس میں مزید کہا گیا کہ نیب کو پہلے ہی کیس کا ریکارڈ فراہم کیا جاچکا ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ ان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا ویکسین کی ہسپتالوں کو فراہمی ڈریپ نے روک دی،نجی کمپنی

مزیدخبریں