رانا ثناءاللہ کی چیف سیکرٹری اور کمشنر کو دھمکی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے جوا ب دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کی جانب سے چیف سیکرٹری اور کمشنر کو دھمکی کا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا سخت ردعمل،کہتے ہیں کہ سرکاری افسروں کو دھمکیاں دینا غیر قانونی برداشت نہیں کریں گے،کوئی افسروں کو دھمکی دے گا تو خاموش نہیں بیٹھے رہیں گے، قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ کی جانب سے چیف سیکرٹری اور کمشنر کو دھمکی دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیاں دینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، قانونی کارروائی ہوگی۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنما کرپشن بے نقاب ہونے پر بوکھلاہٹ میں سرکاری افسروں پر برس پڑے،سرکاری افسران کے بارے میں اپوزیشن کی بیان بازی انتہائی افسوسناک اور غیر اخلاقی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کوپھر پر لگ گئے ۔۔بڑی ہلچل ۔۔اونچی پرواز