وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیروں اور معاون خصوصی نے استعفے دیئے نہیں بلکہ۔۔۔اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے دو مشیروں اور معاون خصوصی کے استعفوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ضیا اللہ بنگش ، حمایت اللہ، اورغزن جمال نے استعفے دیئے نہیں بلکہ لئے گئے ہیں ۔
ذرائع کامزید کہناہے کہ ایک صوبائی وزیر سے بھی عنقریب استعفیٰ طلب کیاجاسکتا ہے، اس کے علاوہ سپیکر کے بھائی عاقب اللہ، پرویز خٹک کے بیٹے ابراہیم خٹک کو کابینہ میں شامل کرنے کاامکان ہے، بیرسٹر سیف کانام بھی نئے مشیروں کی فہرست میں شامل ہونے کاامکان ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیر ضیا اللہ بنگش کے بعد معاون خصوصی غزن جمال اور مشیر مالیاتی امور حمایت اللہ نے بھی استعفیٰ دیدیا۔خیبر پختونخوامیں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی اور دو مشیروں نے ایک ہی روز مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پہلے وزیراعلیٰ کے مشیر ضیا اللہ بنگش نے استعفیٰ دیا اس کے کچھ دیر بعد معاون خصوصی غزن جمال اور مشیر مالیاتی امور حمایت اللہ نے بھی اپنے استعفے وزیراعلیٰ محمود خان کو بھجوا دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ مستعفی ہونے والے مشیروں نے ذاتی مصروفیات کا بہانا بنا کر استعفے دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختوا کے معاون خصوصی اور دو مشیروں کے استعفے منظور