وزیرخزانہ کو کیو ں ہٹایا گیا ؟ وفاقی وزیر اسد عمر نے وجہ بتا دی

Apr 17, 2021 | 21:18:PM
وزیرخزانہ کو کیو ں ہٹایا گیا ؟ وفاقی وزیر اسد عمر نے وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم معیشت کی مزید بہتری چاہتے ہیں اس لئے حماد اظہر کو ہٹا کر شوکت ترین کو وزیرخزانہ لگایا گیا۔

تفصیلات وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کس کووزیر لگانا ہے کس کو نہیں لگانا یہ وزیراعظم کی صوابدید ہے ۔وزرا کی پرفارمنس اچھی رہی تو عمرا ن خان کو کریڈٹ ملے گا،وزرا کی پرفارمنس بری رہی تو عمران خان پر تنقید ہو گی۔وزیراعظم معیشت کی مزید بہتری چاہتے ہیں، اس لئے تبدیلی کی۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ کے ماتحت معیشت بہتری کی طرف جا رہی تھی، 12 ماہ پہلے مارکیٹ 28 ہزار انڈیکس پر تھی آج 45 ہزار پر ہے ۔پاکستان کی معیشت آج بہتر ہے، شرح نمو میں اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان کی برآمد ات پہلے سے بہتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلے میں تمام وفاقی وزرا کی رائے شامل ہوتی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 50 سے 59 سال کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ این سی او سی اجلاس میں کیا گیا ۔ویکسی نیشن کا آغاز 21 اپریل سے کیا جائیگا۔لوگوں سے درخواست ہے خود کو ویکسینیشن کیلئے رجسٹر کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیروں اور معاون خصوصی نے استعفے دیئے نہیں بلکہ۔۔۔اندرونی کہانی سامنے آگئی