سعد رضوی مشتبہ دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ۔۔جائیداد منجمد

Apr 17, 2021 | 21:22:PM

(24نیوز)ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی جائیداد منجمد کردی گئی، نام مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست فورتھ شیڈول میں شامل کر دیا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔سعد رضوی کو اصل پاسپورٹ متعلقہ تھانے کے انچارج کو جمع کروانا ہو گا۔مستقل رہائش گاہ سے کہیں اور جانے پر متعلقہ تھانے سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔سعد رضوی کو کہاں جانا ہے، کس سے ملنا ہے، اس کی بھی تفصیل دینی ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بھی بلاک کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد رضوی کوئی بینک اکاﺅنٹ استعمال نہیں کرسکیں گے، کسی قسم کی جائیداد کی خرید و فروخت بھی نہیں کرسکیں گے۔نیکٹا نے بھی تحریک لبیک کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کر لیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختوا کے معاون خصوصی اور دو مشیروں کے استعفے منظور

مزیدخبریں