جہانگیر ترین نے پچھلے کئی سال میں 28 سے 30 ارب کی سرمایہ کاری کی، اسحاق خاکوانی

Apr 17, 2021 | 21:31:PM

(24 نیوز)رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین گروپ اسحاق خاکوانی کاکہناہے کہ جہانگیر ترین نے پچھلے کئی سال میں 28 سے 30 ارب کی سرمایہ کاری کی ہے،ایک سرمایہ کاری میں جہانگیر ترین کانقصان بھی ہوا،اس میں جہانگیر ترین کا اپنانقصان 90 فیصد، شیئرہولڈرز کا نقصان صرف10 فیصد تھا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق خاکوانی نے کہاکہ ہم سمجھنے سے قاصر ہیں آخرجہانگیر ترین پر الزام کیاہے، شوگر سکینڈل سے شروع کرکے جہانگیر ترین کانام منی لانڈرنگ میں کردیاہے،اگرجہانگیر ترین پر کیس چلانا ہے تو ضرور چلائیں ،کیس سے پہلے دیکھیں کسی نے اسے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال تو نہیں کیا،جہانگیر ترین اپنا کیس لڑنے کیلئے بالکل تیار ہیں ۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ اس معاملے کو سکیورٹی ایکسچینج کمیشن لے جایا جاسکتا تھا، ایف آئی اے میں یہ معاملہ کیوں لے جایاگیا؟،ان کاکہناتھا کہ ہمارے احتجاج کو دھمکی کا رنگ دینا ٹھیک نہیں ،ہم تمام ارکان پارٹی کا حصہ ہیں ،محلاتی ساشیں پاکستان میں پہلی دفعہ نہیں ہو رہیں ،یہ معاملہ ایف آئی اے کے لیول کا نہیں تھا،اے ایف آئی اے کو دیناشک کو جنم دیتا ہے، اس سے پارٹی کو نقصان ہوگاتوبراہ راست پارٹی سربراہ بھی متاثر ہوتا ہے۔
اسحاق خاکوانی نے کہاکہ چاہتے ہیں وزیراعظم سے ملاقات کریں، وہ چیزیں بتائیں جو نہیں بتائی جارہیں ،جہانگیر ترین سے کئی بار بات ہوئی ،ان کاکہناہے ان کیخلاف غلط ایف آئی آرز بنائی گئیں، ایف آئی اے افسران نے دفتر میں آکر بہت بدتمیزی کی ، کمپیوٹر اور کیمرے توڑے گئے ،جہانگیرترین کو لگتا ہے ان کے خلاف سازش کے تحت یہ کام ہو رہا ہے، اسحاق خاکوانی نے کہاکہ جہانگیر ترین کہتے ہیں غیرجانبدار لوگ انکوائری کریں تو مجھے اعتراض نہیں ،غیر متنازعہ افسر جہانگیر ترین کے خلاف تحقیقات کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرخزانہ کو کیو ں ہٹایا گیا ؟ وفاقی وزیر اسد عمر نے وجہ بتا دی

مزیدخبریں