فواد چودھری کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق ٹویٹ کرنا مہنگا پڑ گیا

Apr 17, 2021 | 21:33:PM

 (24نیوز)سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
فواد  چودھری کیخلاف درخواست کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس کے ساتھ مقرر کیا گیا ہے ۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دس رکنی فل کورٹ 19 اپریل کو اس درخواست کی سماعت کرے گی۔
 واضح رہے کو فواد چودھری نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق ٹویٹ کیا تھا جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے فواد چودھری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔وزیرخزانہ کو کیو ں ہٹایا گیا ؟ وفاقی وزیر اسد عمر نے وجہ بتا دی
 

مزیدخبریں