اپٹما کا کورونا ویکسین کی 1 لاکھ خوراکیں عطیہ کرنیکا اعلان

Apr 17, 2021 | 21:42:PM
اپٹما کا کورونا ویکسین کی 1 لاکھ خوراکیں عطیہ کرنیکا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سرپرست اعلیٰ اپٹما گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ اکیلی حکومت وبا کا مقابلہ نہیں کر سکتی ، شہریوں کیلئے کورونا ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں درآمد کرکے عطیہ کر ینگے۔
تفصیلات کے مطابق اپٹما کے سرپرست گوہر اعجاز نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپٹما نے کورونا ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں درآمد کرکے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپٹما نے یہ فیصلہ کارپوریٹ سوشل ریسپانسبیلیٹی (سی ایس آر) کے تحت کیا ۔
 چیئرمین اپٹمانے لیڈ رول ادا کرتے ہوئے ممبران کی توجہ اس معاملے کی جانب دلوائی، اپٹماممبران ایک لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں درآمد کرنے کے لئے فنڈ اکٹھا کریں گے۔ حکومت سے ایک پیسہ بھی نہیں لیا جائے گا۔
 عادل بشیر کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے، اپٹما نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے عوام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں یہ فیصلہ کیا ۔ حکومت اکیلے اس وبا کا مقابلہ کر ہی نہیں سکتی دیگر بزنس ایسوسی ایشنوں کو بھی سامنے آنا چاہیئے اور اپنا فرض ادا کرنا چاہیئے۔ اپٹما ممبران اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور کورونا کے خلاف حکومتی اقدامات کو مضبوط بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں:فواد چودھری کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق ٹویٹ کرنا مہنگا پڑ گیا