(24نیوز)پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کاکہناہے کہ وزیراعظم نے کبھی ارکان اسمبلی سے ملاقات سے منع نہیں کیا،ارکان اسمبلی نے اگر وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگل ہے تو ملاقات ضرور ہوگی ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہاکہ ادارے اپنی اپنی جگہ کام کررہے ہیں، عمران خان کبھی کسی کو ٹارگٹ نہیں کریں گے نہ ہی ان کا یہ نظریہ ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ عمران خان ہمیشہ عوام کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرتے ہیں ، جہانگیر ترین واپس بھی آئے اور آج اداروں کاسامنا بھی کررہے ہیں ، جہانگیر ترین کو اے ٹی ایم کے طعنے دینے والے آج ان کے حمایتی بنے ہوئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق ٹویٹ کرنا مہنگا پڑ گیا