بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا معاملہ۔ میئر راولپنڈی نے پنجاب حکومت کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق درخواست میں چیف سیکر ٹری پنجاب سمیت عدالتی حکم عدولی کرنے والوں کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کی استدعا کی گئی ہے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت سپریم کورٹ کے 25 مارچ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کررہی, درخواست میں موقف اختیا ر کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کا حکم دیا تھا۔سپریم کورٹ کے بحالی کے حکم کے بعد بلدیاتی نمائندوں کو دفاتر نہیں جانے دیا جارہا۔ پنجاب حکومت نے دفاتر جانے والے بلدیاتی نمائندوں کیخلاف مقدمات درج کر لیے, میئر راولپنڈی سردار نسیم نے درخواست میں پنجاب حکومت کو بذریعہ چیف سیکر ٹری فریق بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں کورونا سے مزید35 افراد انتقال کرگئے