رات کے 12 بجے عدالتیں کھولی گئیں، یہ بات میرے دل میں رہ جائے گی، عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وزیراعظم اورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر بہت مایوسی ہوئی، ہمارے ہاتھ باندھ دیئے گئے،رات کے بارہ بجے عدالتیں کھل گئیں، پوچھنا چاہتاہوں کون سا جرم کرنا تھا جو آپ نے عدالتیں کھول دیں،رات کے 12 بجے عدالتیں کھولی گئیں، یہ بات میرے دل میں رہ جائے گی۔
کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ہمارے ملک کیخلاف جو سازش ہوئی آپ کو سمجھنا ہو گا یہ مداخلت تھی یا سازش،ان کا کہناتھا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے خلاف سازش ہوئی ہے،میں کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہوں ، نہ اینٹی انڈین ہوں، نہ اینٹی یورپ اور نہ ہی اینٹی امریکا ہوں، میں دنیا میں انسان کے ساتھ ہوں ،اس لئے میں کسی بھی قوم کے خلاف نہیں ہوں ،عمران خان نے کہاکہ امریکا میں سب سے زیادہ طاقتور پاکستانی کمیونٹی ہے،وہ بھی پاکستان کو پیسے بھیجتے ہیں جس سے ہمارا ملک چلتا ہے،دوستی سب سے چاہتا ہوں غلامی کسی کی نہیں چاہتا ۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ لوگوں نے کہاعمران خان تمہاری جان کو خطرہ ہے ، میری جان اتنی ضروری نہیں جتنی ملکی آزادی ضروری ہے، ان کا کہناتھا کہ پاکستانی قوم کو غلام رکھنے کی سازش ہوئی ہے ،ایک میر جعفر کو ہمارے اوپر مسلط کردیا گیاہے،میر جعفر وہ غدار تھا جس نے انگریزوں سے ملکر سراج الدولہ سے غداری کی،میر جعفر بنگال انگریزوں کے پاس چلا گیا،ہم نے ڈیزل کی قیمتیں نیچے کی تھیں یہ اب بڑھانے والے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ 4 مہینے پہلے پتہ چلا غیر ملکی سفارتخانوں نے اپوزیشن کے لوگوں سے ملنا شروع کیا،انہوں نے ہمارے منحرف ارکان سے بھی ملاقاتیں کیں، امریکا میں ہمارے سفیر کی ڈونلڈلیو سے ملاقات ہوئی ،اس نے کہاکہ عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو پاکستان کو بڑی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑے گا،اس نے کہااگر عدم اعتماد کامیاب ہو گئی تو پاکستان کو معاف کردیا جائے گا۔
عمران خان نے کہاکہ 22 کروڑ عوام کے ملک کے منتخب وزیراعظم کو شرمناک دھمکی دی گئی ،آخر وہ کس سے مخاطب تھا، اس کے بعد سازش شروع ہو گئی،ہمارے 20 ارکان اسمبلی کے اچانک ضمیر جاگ گئے ،بیس پچیس کروڑ جیب میں ڈال لئے ، اس کے بعد اتحادیوں کے ضمیر جاگ گئے ، یہ سازش نہیں تو اور کیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر بہت مایوسی ہوئی، ہمارے ہاتھ باندھ دیئے گئے،رات کے بارہ بجے عدالتیں کھل گئیں، پوچھنا چاہتاہوں کون سا جرم کرنا تھا جو آپ نے عدالتیں کھول دیں، آزاد عدلیہ کی جنگ لڑی اسی وجہ سے جیل میں بھی ڈالا گیا،میں نے کبھی قانون نہیں توڑا،عمران خان کا نام کبھی میچ فکسنگ میں نہیں آیا۔
انہوں نے کہاکہ لاہوراور کراچی میں شوکت خانم ہسپتال بنائے، دو یونیورسٹیز بنائیں،واحد سیاستدان ہوں جسے سپریم کورٹ نے صادق اور امین کہا،میرے خلاف جب عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی، اس کا مجھے پہلے ہی پتہ چل گیا تھا میچ فکس ہو گیاہے،عمران خان نے کہاکہ رات کے 12 بجے عدالتیں کھولی گئیں، یہ بات میرے دل میں رہ جائے گی،کیا سپریم کورٹ کو اس مراسلے کی تحقیقات نہیں کرنی چاہئے تھی۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ وہ جانتے تھے کون آئے گا، میر جعفراچکن سلوا کر تیار بیٹھاتھا،وہ جانتے تھے چیری بلاسم جوتے پالش کرنے میں بہت ایکسپرٹ ہے،آتے ہی میر جعفر کو حکم ملا ڈور مور، دہشتگردی کے خلاف اورکام کرو۔کیا ہمارا آئین پیسے لے کر اپنا ضمیر بیچنے کی اجازت دیتا ہے۔
عمران خان نے کہاکہ قوم سے کہتا ہوں آپ نے ان ضمیر فروشوں کو کبھی معاف نہیں کرنا،اس سازش کے خلاف نکلنے والے تمام پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں،کل مجھے بہت تکلیف ہوئی وزیرستان میں ہمارے 8 جوان شہید ہوئے ،امریکا کی جنگ میں ہم نے بہت قربانیاں دیں،امریکا کو مجھ سے یہی گلہ ہے کہ میں نے اسے ایبسلوٹلی ناٹ کہا،میں کبھی اپنے لوگوں کو کسی دوسرے ملک کیلئے قربان نہیں کر سکتا ،میں چیری بلاسم بوٹ پالش نہیں ہوں ، میر جعفر نہیں ہوں۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ امریکا کی غلامی سے بچنے کیلئے ضروری ہے میر جعفر کی حکومت کو ہم کامیاب نہ ہونے دیں ، این آر او ملنے کے بعد ان دونوں نے 10 سال ملک کو لوٹا،انہوں نے شروع دن سے مجھ پر این آر او کیلئے پریشر ڈالا،میں نے اللہ سے وعدہ کیا تھا کبھی اپنی قوم سے غداری نہیں کروں گا،ان کا کہناتھا کہ شہبازشریف پر نیب، ایف آئی اے میں 40 ارب روپے کرپشن کیسز ہیں ، میں مغربی معاشرے کو اچھی طرح جانتا ہوں ، ایک ڈاکو کو ضمانت پر وزیراعظم بنا دیا، اس کے بیٹے کو ضمانت کے اوپر ہی وزیراعلیٰ بنا دیاگیا۔
عمران خان نے کہاکہ قوم غور سے سوچے ہمارے ملک کے ساتھ آخر ہو کیا رہا ہے،اس سازش کا ماسٹر مائنڈ لندن میں بیٹھ کر سازش کررہا تھا،پہلی دفعہ یہ مشرف کے دور میں معاہدہ کرکے سعودی عرب بھاگ گیا تھا،مجھے کہا جارہا ہے آپ کی جان کو خطرہ ہے،میری جان سے زیادہ پاکستان کو خطرہ ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم سے کہتا ہوں اس سازش کو کامیاب نہ ہونے دیں،جس ملک پر کرپٹ لوگوں کو مسلط کردیاجائے وہ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا،ایسے حکمران کرپشن بھی کرینگے بیرونی ایجنڈا بھی ملک میں آگے بڑھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی منحرف ارکان کے حوالے سے سپریم کورٹ سے بڑی خبر