کورونا دم توڑنے لگا، 24 گھنٹے میں 97 نئے مریض رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم ستانوے نئے مریض ریکارڈ پر آ گئے۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 248 ہو گئی جن میں سے ایکٹو کیسزکی تعداد 3279 ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہزار 363 بتائی گئی ہے۔ 24 گھنٹے میں کورونا کے 2659 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد شفا پانے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 93 ہزار 606 تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 24گھنٹے کے دوران 23 ہزار 425 کورونا ٹیسٹ کیےگئے اب تک ملک بھرمیں 2 کروڑ 79 لاکھ 3 ہزار 660 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا سے متاثر 213 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 660 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سندھ میں 5 لاکھ 76 ہزار 549، خیبر پختونخوا 2 لاکھ 19 ہزار 371 اور بلوچستان میں 35 ہزار 483 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسلام آباد ایک لاکھ 35 ہزار 150، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 729 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 43 ہزار 306 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہنگو :این اے 33پرضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری