(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے ذریعے پی ٹی آئی کو باہر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب میں کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے ذریعے کوشش کی جائے گی کہ پی ٹی آئی میچ سے ہی باہر ہوجائے لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اورن لیگ کا فارن فنڈنگ کا کیس اکٹھا سنا جائے۔
عمران خان نے کہا کہ میری پارٹی اور جتنے بھی ہمارے لوگ باہر نکل رہے ہیں سب کے لیے میرا یہ پیغام ہے کہ ہمیں پرامن رہنا ہے، ہم نے کبھی ٹکراو¿ کی سیاست نہیں کرنی۔‘عمران خان کاکہنا تھاکہ آج خاص بات چیت کیلئے آپ کے سامنے آیا ہوں، مسئلہ آپ کے بچوں کے مستقبل کا ہے اس لیے آیا ہوں، آج مسئلہ تحریک انصاف کا نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے۔
جلسے سے خطاب میں عمران خان نے مزید کہا کہ اگر ہمیں دیوار سے لگا نے کی کوشش کی گئی تو اس کا نقصان آپ کو ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں :کراچی میں پی ٹی آئی جلسہ میں ناخوشگوار واقعہ، متعدد افراد زخمی
فارن فنڈنگ کیس ۔۔عمران خان نے خاموشی توڑ دی
Apr 17, 2022 | 09:58:AM