گورنر کا انکار ۔۔حمزہ شہبازسے حلف کون لے گا ؟؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پنجاب میں اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی کے بعد حمزہ شہباز197 ووٹ لے کر پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ڈپٹی اسپیکر نے نئے وزیراعلیٰ کے لیے ووٹنگ کرائی، بعدازاں دوست محمد مزاری کی جانب سے باضابطہ نتیجے کا اعلان کیا گیا ۔
حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد یہ سوال کیا جارہا ہے کہ اب ان سے حلف کون لے گا ؟حال میں تعینات کیے جانے والے گورنر عمر سرفراز چیمہ نے نو منتخب وزیراعلٰی حمزہ شہباز سے حلف لینے سے انکار کر دیا۔آئینی طور پر اگر گورنر دستیاب نہ ہوں تو ان کی جگہ سپیکر صوبائی اسمبلی حلف لیتے ہیں مگر سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی جو کہ حمزہ شہباز کے مقابلے میں وزارت اعلٰی کے امیدوار بھی تھے انہوں نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ ماننے سے ہی انکار کر دیا ۔سپیکر آفس کے مطابق پرویز الٰہی بھی حمزہ شہباز سے حلف نہیں لیں گے۔آئینی ماہرین کے مطابق ایسی صورت حال میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نو منتخب وزیراعلٰی سے حلف لے سکتے ہیں۔دوسری طرف ابھی تک لاہور ہائی کورٹ آفس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ چیف جسٹس نو منتخب وزیراعلٰی سے حلف لیں گے یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فارن فنڈنگ کیس ۔۔عمران خان نے خاموشی توڑ دی