دیامربھاشاڈیم معیشت کیلئے اہمیت کاحامل ہے: وزیر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کا دورہ کیا اور کہا کہ منصوبے کو 2029 کی بجائے 2026 میں پورا کرنے کی کوشش کریں گے ،دیامربھاشاڈیم نوازشریف کےدورمیں شروع کیاگیاتھا اور ہم ہی اس کو مکمل کریں گے۔
دیامر بھاشا ڈیم کےدورہ کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈیم کی تعمیرکیلئےفنڈزاورزمین بھی نوازشریف دورمیں حاصل کی گئی بعد میں شاہدخاقان عباسی نےمنصوبےکوآگےبڑھایا، ہم بھرپورکوششوں اوربصیرت کیساتھ اس منصوبےکوآگےلےکرچلیں گے، دیامربھاشاڈیم معیشت کیلئےبھی بڑی اہمیت کاحامل ہے، ڈیم کی تعمیرکیلئےاربوں روپےرکھےگئےہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں پاورہاؤس شروع کرنےپرسنجیدگی سےسوچنےکی ضرورت ہے، ہمیں توانائی کےبڑےمنصوبوں کےبارےمیں بھی سوچناہوگا، ہماری فصلوں کوبڑےپیمانےپرفراہمی آب کی ضرورت ہے، توانائی سمیت تمام بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کےایک اور قریبی ساتھی نے ساتھ چھوڑ دیا
ڈیم پرکام کرنیوالی پاکستانی اورچینی کمپنیوں نےغیرمعمولی کارکردگی دکھائی، منصوبےکیلئےچیئرمین واپڈا کی کاوشیں لائق تحسین ہیں،شہباز شریف نے کہا کہ داسو،تربیلا اور دوسرے ڈیمز کی استعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا، چلاس میں ہسپتال کاقیام بہت ضروری ہے، ہم قوم کوحقائق بتائیں گے،جھوٹ نہیں بولیں گے، یہ ڈیم پاکستان کےتوانائی شعبےمیں سنگ میل ثابت ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دیامربھاشاڈیم کےپاس ایک بڑاہسپتال بننا چاہئے ، چلاس میں ہسپتال کاقیام بہت ضروری ہے،چیف سیکرٹری اوردوسرےمتعلقہ حکام اسپتال سےمتعلق ایک ہفتےمیں آگاہ کریں، آمدورفت میں سہولت کیلئے13کلومیٹرطویل سرنگ بنائی جائےگی، ملک کی صورتحال دیکھ کررونگٹےکھڑےہورہےہیں،سازشی عناصر کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔