(ویب ڈیسک)لاہور پولیس نے پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکراور ایم پی ایز پر تشدد کرنے کے جرم میں نامعلوم افراد کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے تشدد کیس کا مقدمہ اپنی ہی مدعیت میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کیا ۔متن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کا الیکشن ہونا تھا کہ اسی دوران ڈپٹی سپیکر پر حملہ کیا گیا اور ڈپٹی سپیکر کرسی پر چڑھا گیا، بچ بچاؤ کے بعد مزید ہنگامی آرائی ہوئی جس میں ایم پی ایز پر بھی تشدد کیا گیا اس عمل سے پنجاب اسمبلی کا تقدس پامال ہوا۔
ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت ممکن ہے ۔مقدمے میں اقدام قتل سمیت مزید 4 سنگین دفعات درج کی گئیں تاہم پولیس حکام نے البتہ اس کیس میں کوئی گرفتاری نہیں کی ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کےایک اور قریبی ساتھی نے ساتھ چھوڑ دیا