پنجاب اسمبلی واقعہ۔گورنر کا بڑا ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی کی سخت مذمت کرتے ہیں، انہوں نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی سے الیکشن کارروائی کی رپورٹ طلب کر لی۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ پارلیمان کا تقدس اور آئین کا تحفظ اسمبلی ارکان کی ذمہ داری ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز ہنگامہ آرائی کے دوران چودھری پرویز الٰہی زخمی ہوگئے تھے،پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ میری طبیعت بہت خراب ہے، مجھے مارنے کی کوشش کی گئی، یہ مجھے اپنی طرف سے ختم کرکے گئے ، شہباز شریف کے فون پر یہ کارروائی ہوئی، میں ابھی بھی سپیکر ہوں، یہ سپیکر کے ساتھ ہو رہا ہے، میرا بازو توڑ دیا ہے، یہ شریفوں کی جمہوریت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کےایک اور قریبی ساتھی نے ساتھ چھوڑ دیا