امریکی صدر اور نائب صدر نے کتنا ٹیکس دیا ؟؟تفصیلات سامنے آگئیں

Apr 17, 2022 | 13:42:PM

(ویب ڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدرکملا ہیرس نے 2021 کے ٹیکس گوشوارے جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاوس کی جانب سے جمعہ کو صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات جاری کی گئیں۔وائٹ ہاوس کے مطابق صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جِل بائیڈن نے 2021 میں چھ لاکھ دس ہزار ڈالر سالانہ کمائے جبکہ وفاقی اور ریاستی انکم ٹیکس کی مد میں انہو ں نے ایک لاکھ 83 ہزار ڈالر اداکئے ۔اس کے علاوہ انہوں نے سترہ ہزار ڈالر کے قریب خیراتی اداروں کو بھی عطیہ کیا ۔جبکہ ان کا گزشتہ سال عطیہ کی جانیوالی رقم تیس ہزار کے قریب تھی ۔ان کی طرف سے سب زیادہ عطیہ کی جانیوالی رقم پانچ ہزار ڈالر تھی جو انہوں نے اپنے بیٹے کے نام سے قائم کی جانیوالی فاو¿نڈیشن کو عطیہ کی ۔
جبکہ نائب صدر کملا ہیرس اوران کے شوہر ڈوگ ایمہوف نے 2021 میں 1.6 ملین ڈالر سے زیادہ کمائے۔ انہوں نے پانچ لاکھ کے قریب ٹیکس اداکیا جبکہ انہوں نے بائیس ہزار کے قریب رقم عطیہ بھی کی۔ انہوں نے 2021 میں اپنے تین مادرعلمی کو پانچ ہزار سے زیادہ رقم عطیہ کی 
یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے دہشتگرد حملے ۔۔افغان ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

مزیدخبریں