(ویب ڈیسک)حمزہ شہبازکے وزیراعلیٰ بننے پر حکومتی صفوں میں اہم شخصیت نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب بنتے ہی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ احمد اویس جلد اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب کو ارسال کر یں گے۔
واضح رہے کہ احمد اویس اکتوبر2018 سے 11 اپریل 2019 تک ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رہے۔سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کیس میں وزیراعلیٰ کی ہائیکورٹ طلبی پر عہدے سے استعفیٰ دیاتھا۔احمد اویس 29 جولائی 2020 کو دوبارہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بنے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی واقعہ۔گورنر کا بڑا ایکشن