احسن اقبال کی طیارہ کمپنی پر سخت تنقید۔عمر ایوب کا کرارا جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سابق وزیر اعظم کے چارٹر طیارہ استعمال کرنے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا جس پر (پی ٹی آئی ) کے رہنما عمر ایوب نےسخت جواب دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے پیچھے ایک طیارہ بھی نظر آ رہا ہے، مسلم لیگ ن کے رہنما نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ اینگرو کارپوریشن کی جانب سے انتہائی غیر پیشہ ورانہ رویہ دیکھنے میں آیا کہ ایک سیاسی جماعت کا لیڈر حکومت مخالف ریلی کے لیے ان کا طیارہ استعمال کر رہا ہے، اس سے ہٹ کر کہ یہ طیارہ چارٹر تھا یا اسپانسرڈ، برائے مہربانی ایک عوامی کمپنی ہونے کی حیثیت سے اپنی حدود کو جانیں، یہ ذاتی جاگیر نہیں ہے۔
I find this highly unprofessional on part of EngroCorp that its private jet is being used by a political leader for anti government rally regardless of fact whether it was chartered or sponsored. Please know your limits being a public listed company; its not personal fiefdom. pic.twitter.com/EyZHz5T2qJ
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) April 17, 2022
احسن اقبال کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے عمر ایوب نے ٹوئٹ کی کہ ‘ یہ فیصلہ ایک کمپنی کو کر ناہے کہ وہ آمدنی کے لیے اپنے اثاثے (ہوائی جہاز) کرائے پر دینے کا فیصلہ کرے آپ کو نہیں ‘۔کارپوریشن سیکٹر کو دھمکیاں دینا ، تھانے دار ذہنیت کی عکاس ہے، اس امپورٹڈ حکومت میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔
ویسے آپ کے پیپلز پارٹی کے اتحادی آپ کے ساتھ شامل ہونے کو کیوں تیار نہیں ہیں؟ وہ کیا آپ کو دھوکا دے رہی ہے؟
یہ بھی پڑھیں: سنجے دت میں کینسر کی تشخیص ہوئی تو چوتھے سٹیج پر تھا