احسن اقبال کی طیارہ کمپنی پر سخت تنقید۔عمر ایوب کا کرارا جواب

Apr 17, 2022 | 15:51:PM

 (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سابق وزیر اعظم کے چارٹر طیارہ استعمال کرنے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا جس پر (پی ٹی آئی )  کے رہنما عمر ایوب نےسخت جواب دیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق   احسن اقبال نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے پیچھے ایک طیارہ بھی نظر آ رہا ہے، مسلم لیگ ن کے رہنما  نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ اینگرو کارپوریشن کی جانب سے انتہائی غیر پیشہ ورانہ رویہ دیکھنے میں آیا کہ ایک سیاسی جماعت کا لیڈر حکومت مخالف ریلی کے لیے ان کا طیارہ استعمال کر رہا ہے، اس سے ہٹ کر کہ یہ طیارہ چارٹر تھا یا اسپانسرڈ، برائے مہربانی ایک عوامی کمپنی ہونے کی حیثیت سے اپنی حدود کو جانیں، یہ ذاتی جاگیر نہیں ہے۔

 احسن اقبال  کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے عمر ایوب نے ٹوئٹ کی کہ ‘ یہ فیصلہ ایک کمپنی کو کر ناہے کہ وہ آمدنی کے لیے اپنے اثاثے (ہوائی جہاز) کرائے پر دینے کا فیصلہ کرے آپ کو نہیں ‘۔کارپوریشن سیکٹر کو دھمکیاں دینا ، تھانے دار ذہنیت کی عکاس ہے، اس امپورٹڈ حکومت میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔

ویسے آپ کے پیپلز پارٹی کے اتحادی آپ کے ساتھ شامل ہونے کو کیوں تیار نہیں ہیں؟ وہ کیا آپ کو دھوکا دے رہی ہے؟

یہ بھی پڑھیں:      سنجے دت میں کینسر کی تشخیص ہوئی تو چوتھے سٹیج پر تھا

مزیدخبریں