عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔فوری طور پر گورنر ہاؤس چھوڑنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گورنر پنجا ب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نےتصدیق کی کہ گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے ،وزیراعظم نے صوابدیدی اختیار استعمال کرتے ہوئے گورنر کو عہدے سے ہٹا یا اور فوری طور پر گورنر ہاؤس چھوڑنے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پرویز الہی کے ساتھ مشاور ت کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے بعد لیگی حکومت نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹایا۔وفاقی حکومت کی طرف سے گورنرپنجاب کوبرطرف کرنے کی بھیجی گئی سمری صدرکوموصول ہو گئی۔