(24نیوز)پنجاب اسمبلی کی سیاست میں ہلچل جاری ہے ۔وزیر اعظم نےگورنر پنجاب کو حکومت نے برطرف کر دیاجبکہ گورنر عمر سرفراز چیمہ نے برطرفی کا حکم ماننے سے انکار کر تے ہوئے حمزہ شہباز سے وزارت اعلیٰ کا حلف لینے سے بھی انکار کر دیا اور تقریب ملتوی کر دی۔
اس کے ساتھ ہی ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری بھی حرکت میں آگئے۔انہوں نے سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کو معطل کردیا۔عنایت اللہ لک سیکرٹری کوآرڈی نیشن ، عامر حبیب سپیشل سیکرٹری، سردار اکبر ناصر چیف سکیورٹی آفیسر بھی معطل کر دیئے گئے۔ان افسروں کو شوکاز جاری کرکے جواب طلب کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔فوری طور پر گورنر ہاؤس چھوڑنے کی ہدایت