پیپلزپارٹی کو وفاق میں 11 وزارتیں دی جائینگی، رانا ثنا اللہ

Apr 17, 2022 | 21:09:PM
مسلم لیگ ن کے رہنما، رانا ثنا اللہ، کابینہ کی تشکیل، اتحادی جماعتوں، مشترکہ کمیٹی، ورکنگ مکمل
کیپشن: رانا ثنا اللہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ کابینہ کی تشکیل کیلئے اتحادی جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی نے ورکنگ مکمل کرلی ہے،پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بن رہی ہے، ان کو 11 قلمدان دیئے جائیں گے،پارلیمنٹ میں اراکین کے حساب سے پیپلزپارٹی کی 11 اور ن لیگ کی 14 وزارتیں بنتی ہیں ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ وزارت خارجہ پیپلزپارٹی کو ملے گی ، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت اطلاعات ن لیگ کے پاس ہو گی ،لیگی رہنما کا مزید کہناتھا کہ وزارت خزانہ ، داخلہ، نیشنل سکیورٹی ن لیگ کے پاس جائے گی،وزارت تجارت اور مواصلات میں سے ایک پیپلزپارٹی اور ایک ن لیگ کو ملے گی ۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ وزارت توانائی اور وزارت دفاع ن لیگ کے پاس ہو گی ،انسانی حقوق کی وزارت پیپلزپارٹی کے پاس جائے گی ،ان کا مزید کہناتھا کہ گورنر پنجاب ن لیگ مقرر کرے گی ،گورنر پنجاب کس کو مقرر کیا جاتا ہے ابھی وزیراعظم نے فیصلہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے مرحلے میں اتحادیوں کو وزارتیں دی جائیں۔ زرداری کا شہباز شریف کو مشورہ